خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں اسمگل شدہ سامان کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور: (اے پی پی) خیبرایجنسی کے راستے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی پشاور اسمگلنگ ایک عرصے سے جاری ہے۔ تاہم اب پشاور پولیس نے اس غیرقانونی کاروبار کو روکنےکےلئے کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے خلاف اس کاروبار سے وابستہ افراد بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔خیبرایجنسی سے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی پشاور شہر کواسمگلنگ کوئی نئی بات نہیں۔ سالوں سے یہ کاروبار چل رہا ہے۔ غیر ملکی کپڑا، کاسمیٹکس، الیکٹرانکس اور دیگر اشیاء ہتھ گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی ذریعےپہلے پشاورکی کارخانومارکیٹ اور پھر دیگر علاقوں کو سپلائی ہوتی ہیں۔ غیر ملکی سامان کے مرکز کارخانومارکیٹ میں 500سےزیادہ لوگوں کا روزگار اس اسمگلنگ سے وابستہ ہے۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے کریک ڈاون شروع کیاتو اس کاروبار سے وابستہ مزدور سراپا احتجاج بن گئے۔ کارخانومارکیٹ میں 70 سےزیادہ مارکیٹیں ہیں۔ جن میں نان کسٹم پیڈ اشیاء بکتی ہیں۔ تاہم ان اشیاء کی پشاور کی دیگر مارکیٹس کو فراہمی پرقانون کی کتابوں میں پابندی ہے۔ اسمگلرز سے رشوت لینے کے الزامات سامنے آنے کے بعدکچھ عرصہ کے دوران 10سے زیادہ پولیس اہلکاروںکو معطل کیاگیا۔ جن میں زیادہ تر اہلکار تھانہ حیات آباد میں تعینات تھے۔