خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا

پشاور:(آئی این پی )پشاورکے علاقہ یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم مبینہ طورپر بھتہ دینے سے انکار پر پھینکاگیاجو پھٹ نہ سکا۔ پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقہ میں ایک گھر کے باہر نامعلوم شرپسندو ں نے دستی بم پھینکا۔ جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔ بم کی موجوگی کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کودی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اس کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق بم حاجی ہمت نامی تاجر کے گھر پر پھینکاگیاتھا۔ جسے مبینہ طورپر بھتہ خوروں کی جانب سے بھتے کے لئے دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔