خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام

پشاور:(اے پی پی) میں مفتی محمود فلائی اوور پر پڑا دستی بم ناکارہ بنا دیا گیا ۔ روسی ساختہ دستی بم مفتی محمود فلائی اوور کے اوپر پڑا ہواتھا شہریوں نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی جس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا ۔ فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے دونوں جانب سے بند کر دیا گیا جبکہ فلائی اوور کے نیچے بھی ٹریفک اور دکانیں بند کر دی گئیں ۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا ۔ اس موقع پر ہلکا سا دھماکہ بھی ہوا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ مفتی محمود فلائی اوور کے ایک طرف قلعہ بالاحصار، صوبائی اسمبلی ، پشاور ہائیکورٹ اور دیگر اہم عمارتیں واقع ہیں ۔