خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ،1زخمی

پشاور:(اے پی پی)پشاورمیں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود سول کالونی میں پیش آیا، جہاں دیرینہ دشمنی کی بناء پر مخالف گروپ نے اچانک فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ سے قاضی خان نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ایک اور شخص شکور خان زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔