خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں سرچ آپریشن ،20افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

پشاور (ملت + آئی این پی) پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 20مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پشتخرہ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 20افراد کو گرفتار کیا جن میں 11مشکوک افراد بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 9افراد کو نا مکمل کوائف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 2پستول ،گولیاں اور منشیات بھی برآمد ہوئے ہیں۔