خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں منشیات کی سرعام فروخت سےشہری پریشان

پشاور: (اے پی پی)پشاورکے مختلف مقامات پرمنشیات کے عادی افراد نے ڈیرے جما لئے ہیں جب کہ شہر میں سرعام منشیات بکتی اور استعمال ہوتی ہیں۔ بحالی مراکز کم اور نشئیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ دیگر صوبوں سے بھی نشئی لوگوں نے پشاور کا رخ کیا ہے۔پشاورکا علاقہ یکہ توت ہو، باچاخان چوک، گلبہار، کارخانو مارکیٹ یا حاجی کیمپ ہر جگہ نشے کے عادی افراد آزادانہ طور پر گھومتے پھرتے اورنشہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ایک سروےکے مطابق پشاور میں ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد ایک ہزار سےذیاد ہ ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پشاور میں دو سرکاری اور چند نجی مراکزنشے کے عادی افراد کی بحالی میں مصروف ہیں۔ تاہم وہاں بھی سہولیات کی کمی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ نشہ کے عادی یہ افراد ایک طرف جہاں بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں وہیں دوسری جانب نوجوان نسل کو نشہ کی جانب راغب کرنے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔