خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں نجی اسپتال کے قریب دھماکا ، 3 افراد زخمی

پشاور میں نجی اسپتال کے قریب دھماکا ، 3 افراد زخمی

پشاور(ملت آن لائن)رِنگ روڈ پر نجی اسپتال کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور میں دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں یاسین آباد کے علاقے سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور دیگر آلات سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کے مطابق پشاور کے علاقے رِنگ روڈ پر نجی اسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا ہینڈ گرینڈ کا تھا جس میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی اصل نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے کہ آیا دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا یا دستی بم کا تھا۔

واضح رہےکہ ملک بھر میں محرم الحرام کی مناسبت سے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں اور پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جب کہ موبائل فون سروس کو بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔