خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں پولیس پر حملےمیں مطلوب دہشت گرد گرفتار

پشاور میں پولیس پر حملےمیں مطلوب دہشت گرد گرفتار
پشاور:(ملت آن لائن) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم 2014 میں بڈھ بیر میں پولیس چوکی پر حملے میں ملوث رہا اور اس نے کانسٹیبل انورعلی کو بھی اغوا کرکے قتل کیا تھا۔سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو آرمی اسٹیڈیم چوک کے قریب چھاپا مار کر گرفتار کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد 2014ء میں پولیس پارٹی پر حملے، کانسٹیبل کے اغواء اور قتل میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جس کی روشنی میں ملنے والی اطلاعات پر مزید کارروائی کی جائے گی۔