خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں ڈٰینگی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

پشاور میں ڈینگی کیس سامنے آنے کے بعد بلدیاتی اداروں نے ہنگامی اقدامات کی حکمت عملی طے کرلی ہے جبکہ شہریوں میں آگاہی کے لیے بھی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے پشاور کے تمام ویلج اور نیبر ہڈ سیکریٹریز، چاروں ٹاون کی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اسی طرح متاثرہ علاقوں میں فی الفور اسپرے شروع کرنے سمیت آگاہی مہم کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ تمام ویلج اور نیبر ہڈ کونسلوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اپنے علاقے کی ضرورت کے مطابق اسپرے، پمپ اور دیگر سامان جلد از جلد خریدا جائے۔

دوسری جانب محکمہ بلدیات نے محکمہ صحت کے اشتراک سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔