خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں ڈینگی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی

پشاور میں ڈینگی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی

ملت آن لائن …. پشاور میں ڈینگی کے ڈنگ جاری ہیں موذی مرض ایک اور جان لے گیا۔ صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہو گئی۔ پشاور میں ڈینگی کی روک تھام کی کوششوں کے باوجود ڈینگی کے وار جاری ہیں، موذی مرض نے ایک اور جان لے لی۔ پشاور کے علاقے اچینی بالا کا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، 25 سالہ وقاص کو 28 اکتوبر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا۔ جو گزشتہ روز جانبر نہ رہ سکا۔ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 65ہو گئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبہ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 18ہزار سے تجاوز کر گئی، گزشتہ روز ڈینگی سے متاثرہ 61علاقوں میں سپرے کئے گئے۔ ڈی آر یو کے مطابق گزشہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 112افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔
لی، ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی.