خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

پشاور(ملت آن لائن)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے اور او پی ڈی بند کرانے کی وکشش کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج سے 3 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔ پشاورمیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ہے، بدھ کی صبح ڈاکٹرز حیات میڈیکل کمپلیکس میں جمع ہونا شروع ہوئے اوراوپی ڈی میں گھس گئے، ڈاکٹرز نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اوپی ڈی کو بند کرادیا، جس کے بعد پولیس میدان میں آئی اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کردیا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکٹر زخمی ہو گئے جب کہ 4 ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم دو روز میں گرفتار ڈاکٹرز کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔