خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: نقیب کو انصاف دلوانے کیلئے مظاہرہ

نقیب کو انصاف

پشاور: نقیب کو انصاف دلوانے کیلئے مظاہرہ

پشاور: (ملت آن لائن) کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کو انصاف دلوانے کیلئے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ماورائے عدالت قتل ہونے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے حق میں پشاور میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ قبائیلی نوجوان، طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد حیات آباد کے فیز تھری چوک میں جمع ہوئی۔ مظاہرین نے راؤ انوار کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور سابق ایس ایس پی ملیر کی ساتھیوں سمیت گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یکم فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں قبائلی نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

…………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…کوہاٹ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، میڈیکل کی طالبہ جاں بحق

کوہاٹ: (ملت آن لائن) رشتے سے انکار پر طالبہ کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس تاحال ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی۔ مرکزی ملزم مجاہد تحریک انصاف کوہاٹ کے صدر آفتاب عالم کا رشتہ دار ہے۔ معاشرتی زوال کا ایک اور المناک واقعہ کوہاٹ میں پیش آیا ہے۔ شادی کا خواہش مند شخص رشتہ نہ ملنے پر انسانیت بھلا بیٹھا۔ لڑکی کو اُسی کے گھر کے باہر گولیاں مار دیں۔ ایبٹ آباد ڈینٹل کالج کی تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ گزشتہ روز بازار خریداری کیلئے گئی۔ واپسی پر گھر کے باہر جیسے ہی رکشے سے اتری، موٹر سائیکل سوار ملزم مجاہد اللہ اور اس کے ساتھی صادق نے فائر کھول دیئے۔ عاصمہ کو 4 گولیاں لگیں اور شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ایک روز بعد وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔