خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: نیب کے پی نے 4 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

پشاور: نیب کے پی نے 4 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
پشاور:(ملت آن لائن) نیب خیبر پختونخواہ نے سال 2013 سے 2017 کے دوران 5175 ملین سے زائد کی ریکوری کی۔ نیب پختونخواہ کی جانب سے سینیٹ کو دی جانیوالی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے لیکر اب تک ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں 6540 ملین کی ریکوری کی جبکہ سال 2013 سے 2017 تک کی ریکوری 5175.262 ملین روپے رہی۔ اسی طرح نیب کے پی کے نے اپنے آغاز سے لیکر اب تک 842 افراد کو کرپشن کے مختلف کیسوں میں گرفتار کیا جبکہ گذشتہ پانچ سال یعنی 2013 سے 2017 تک کے دوران 442 افراد کرپشن کے مختلف کیسز میں گرفتار کئے گئے، اپنے آغاز سے لیکر اب تک خیبر پختونخواہ نیب نے 487 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں جمع کروائے جبکہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 168 ریفرنسز عدالتوں میں بھیجے گئے جبکہ سزا کی شرح 74 فیصد رہی ہے۔