خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور ٹاؤن 2 فوگ سپرے کیلئے 3 زونز میں تقسیم

پشاور۔19اکتوبر(ملت + اے پی پی )ناظم ٹاؤن 2 پشاور فریداﷲ خان نے فوگ سپرے اور صفائی کیلئے ٹاؤن 2 کو تین زون اے‘ بی ‘سی میں حلقہ پی کے 7‘8اور 9وائز تقسیم کردیاتاکہ صفائی عملہ اور سپرے عملہ کو مشکلات نہ ہوں۔ناظم ٹاؤن 2 پشاور فریداﷲ خان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ملیریا اور ڈینگی خطرے کے پیش نظر پی کے 7کو زون اے ‘پی کے 8کو زون بی اور پی کے 9کے ساتھ یونین کونسل چمکنی ملاکر زون سی میں تقسیم کیاہے جس میں اب روزانہ کی بنیاد پر زون وائز سپرے اور صفائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایک ٹریکٹر ٹرالی روزانہ ایک ایک یونین کونسل میں صفائی اور نکاسی آب کی صفائی کرے گی جبکہ سوزوکی گاڑی فوگ مشین سے زون وائز سپرے کریگی۔