خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور پولیس سٹی ٹو سرکل میں درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

پشاور۔07نومبر (ملت + اے پی پی) پشاور پولیس سٹی ٹو سرکل نے دو ہفتوں کے دوران کوتوالی اور شاہ قبول میں چوری شدہ گاڑیوں کی برآمد سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ چندروز قبل کاسمیٹکس کی دکان سے چوری کیے جانے والا سامان بھی برآمد کرلیاگیاہے‘ پشاورسٹی ٹو سرکل میں ڈی ایس پی عتیق شاہ خان‘ ایس ایچ او کوتوالی نورحیدر‘ اور ایس ایچ اور شاہ قبول سجاد خان نے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوہفتوں میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا‘ دونوں تھانوں کی حدود میں چوری‘ کارلفٹنگ میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت چھ افراد کوگرفتار کیاجاچکاہے۔