خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکارشہید

پشاور: (اے پی پی) ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید کے مطابق پولیس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اسلم ڈھیری کے علاقے میں سڑک کنارے پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کا نشانہ بن گئی، دھماکے سے ایک پولیس اہلکار نوید شہید ہو گیا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔