خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور پولیس نے محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کو کوشش ناکام بنا دی

اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کر نے کی کو شش نا کام بنا کر لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سمگلر کو گا ڑی سمیت گرفتار کرلیا
پشاور (آئی این پی)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کی غرض سے اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کر نے کی کو شش نا کام بنا کر لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سمگلر کو گا ڑی سمیت گرفتار کر لیا ۔جبکہ یکہ توت پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسڑائیک آپریشن کے دوران درجنوں ملزمان گرفتار کر کے انکے قبضے سے بھی بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور جناب محمد طاہر خان کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت علاقہ غیر کی طرف سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن سمگل کیا جائے گا جو محرم الحرام کے ایام میں تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جائے گا اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں ایس پی سٹی گل نواز خان جدون کی زیر قیادت ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خا ن،ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی نعمان خا ن بمعہ دیگر پولیس نفری پر مشتمل ٹیم نے بمقام رینگ روڈ گڑھی قمر دین ناکہ بندی کے دوران کو ہا ٹ کی طرف سے آنے والا مو ٹر کا ر نمبری LXZ 3155کو روک کر تلاشی لینے پر گا ڑی کے خفیہ خانو ں سے 46عددپستول 30بور ،8عدد کلاشنکوف ،24000کارتوس 30بور 10عدد کلاشنکوف کے میگزین بر آمد کر کے ملزم محمد زمان ولد سخی زمان سکنہ لکی مر وت کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ ایس پی سٹی گل نواز خان جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او تھا نہ یکہ تو ت اعجا ز اللہ خان بمعہ نفری پولیس ٹیم نے یکہ تو ت کے مختلف علاقو ں میں سرچ اینڈ اسڑائیک آپریشنز کر تے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلو ب دو خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 15ملزمان گرفتا رکر کے انکے قبضے سے6عدد پستول ،2عددکلاشنکوف ،1رپیٹر اور 150کارتوس بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔