خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور پولیس نے ڈکیت ،راہزن گروہ کے2 ارکان کو گرفتار کرلیا،مال مسرقہ اور اسلحہ بر آمد

پشاور (ملت + آئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ڈکیت ،راہزن وچور گروہ کے دو ارکان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم ،سونا ،قیمتی گھڑیاں ,موبائل فونزو دیگر سامان اور واردات میں استعمال ہو نے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا ۔ڈی ایس پی ٹاؤن سیف اللہ اورکزئی نے ایس ایچ او ٹاؤن محمد آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کیدوران صحافیوں کو بتایا کہ اعجاز ولد ریا ض نے 6 نومبر کو تھا نہ ٹا ؤ ن میں رپورٹ درج کر واتے ہوئے پولیس کو بتا یا کہ میرا چچا اور داداکسی کام کی غر ض سے فیملی کے ساتھ اسلام آباد گئے ہوئے تھے گھر میں اور فیملی کے افراد مو جو د تھے کہ اس دوران رات کے وقت میرے گھر میں 3 نقاب پوش چو ر داخل ہوئے اور مجھ پر اور گھر میں مو جو د عورتوں اور دیگر افراد پر اسلحہ تان کر ہم سے زبردستی موبائل لیا اور ساتھ ہی ہم سب کو ایک کمرے میں بند کر کے عورتوں سے بزور جیولری اور کمروں کی تلاشی لینے پر20تولے سونا، 8عدد موبائیل SUMSUNG+IPHONE ، نقد رقم6لاکھ 40ہزارایک عدد 9mmپستول بمعہ لائسنس کاپی،6عدد پر فیوم سپرے ،ایک بندوق 22بور ،3عدد قیمتی گھڑیاں اورایک عدد دوربین لیکر فرار ہو گئے تھے چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان نے واقعہ کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی کینٹ عمران ملک کی زیر قیادت ڈی ایس پی ٹا ؤن سیف اللہ خان ،ایس ایچ او ٹا ؤن محمد آصف بمعہ دیگر تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کر کے چور راہزن وڈکیت گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے گروہ کے دو ارکان (1) نعمت خان ولد اولس خان سکنہ پاؤکہ (2)محمد ولد سیف اللہ سکنہ ہنگوحال یونیورسٹی ٹاؤن کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم 3لاکھ 44ہزار520روپے ، تین عدد گھڑیاں،آرٹیفیشل جیولری اور9 تولے سونا ،6عدد موبائل بمعہ ایک عدد TABLET ،3عدد پرفیوم سپرے اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ دوعدد پستول برآمد کرلیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔