خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ، 33 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور (ملت + آئی این پی) پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق پشاور کے علاقوں ٹاؤن اور چمکنی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 33مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 3 پستول ‘ ایک رائفل اور متعدد کارتوس شامل ہیں۔ ۔۔۔(رانا)