خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: پولیس کا سرچ آپریشن ،10مشتبہ افراد گرفتار

پشاور:(اے پی پی) پشاور پولیس کا متھرا میں سرچ آپریشن میں 10 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ متھرا کی حدود میں کی گئی، جس میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،جن سے 2 پستول، 2 رائفلز، منشیات، اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کاروائی میں مجموعی طور پر 50 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جس میں سے 40 سے زیادہ افراد کو تحقیق کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔