خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ،35 مشتبہ افرادگرفتار

پشاور:(اے پی پی) پشاور میں تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اسٹرائیک اینڈ سرچ آپریشن کےد وران 35 افراد کو گرفتار کر لیاگیا ۔ پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شنواری ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران 35 افراد کو گرفتار لیا گیا ۔ گرفتار افراد میں 10 مشتبہ اور 7 افغان باشندے شامل ہیں ،جبکہ پولیس نے پانچ پستول اور منشیات بھی برآمد کی ۔ آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی ۔