خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور پولیس کی اسلحہ سمگلنگ کیخلاف مہم جاری، بھاری اسلحہ برآمد

پشاور(ملت + آئی این پی)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ ایمونیشن کی سمگلنگ اور رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈا?ن کرتے ہوئے گزشتہ 3ہفتوں کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ ، ایمونیشن ، راکٹ گولے،بم اور ہینڈ گرنیڈز برآمدکرکے دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام بنا دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں ماہ اکتوبر کے گزشتہ3ہفتوں کے دوران اسلحہ اور ایمونیشن کی سمگلنگ اور رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈا?ن کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،ناکہ بندیوں اورشہر کے داخلی و خارجی راستوں پرچیکنگ اور مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویڑنز میں دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام بنا کر8 عدد راکٹ گولے،06عدد ہینڈ گرنیڈ ،10عدد رائفل ،41عدد کلاشنکوف،03عدد کلاکوف،118عدد شارٹ گن ،316عدد پستولیں اور 30747عدد مختلف بور کارتوس برآمد کرکے ملزمان چالان عدالت کے بعد جیل منتقل کئے گئے ہیں۔