خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف مختلف کارروائیاں

پشاور (ملت + آئی این پی) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ 24گھنٹوں دوران قتل۔اقدام قتل۔راہزنی ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 04 اشتہاری مجرمان سمیت 131جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش ،TIFکے تحت 43افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور جناب محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کی حدودمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزاور مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں ،سرچ اپریشنز اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے دوران راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی، قتل، قدام قتل اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب04 اشتہاری مجرمان سمیت 131جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروشوں اور سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر43افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 08عدد پستول،03عدد کلوشکوف ،02عدد رائفل،04عدد بندوق،01عددM16،704عدد کارتوس اور06کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں۔