خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور پولیس کی سماج دشمنوں کے خلاف کارروائی 15 اشتہاریوں سمیت کئی گرفتار

پشاور:( اے پی پی )پشاورپولیس نے تین دن کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاریوں سمیت 150مشتبہ، جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں ،14FAمیں 127، TIFکے تحت 75،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 9 اور ڈبل سواری میں 10افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور مبارک زیب خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں پشاور پولیس نے تین دن کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈسٹراےئک آپریشن کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ۔ان چھاپوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاریوں سمیت 150مشتبہ، جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں ،14FAمیں 127اور TIFکے تحت 75،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 09اور ڈبل سواری میں 10افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف ،1عدد بندوق،41عدد پستول،860عدد کارتوس ، 13کلوگرام چرس،15 بوتل شر اب اور 50 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر لئے گئے۔