خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: پولیس کی شہر بھر میں کارروائیاں،10 اشتہاریوں سمیت 40 جرائم پیشہ افراد گرفتار

پشاور (ملت + آئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تین دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ، رورل اور صدر سرکل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 10 اشتہاری مجرمان سمیت 40 جرائم پیشہ،مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے ۔جبکہ08 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے تین دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر سرکل کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 10اشتہاری مجرمان سمیت 40جرائم پیشہ،مشتبہ ، ومنشیات فروشوں کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے 06 عدد کلاشنکوف،4عدد بندوق ،25عدد پستول،4عدد میگزین ،مختلف بور کے کارتوس اور 11 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے گئے۔ جبکہ 08غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔