خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق

پشاور: (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر حار کلے کے علاقے میں اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران اشتہاری نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار شاہ فیصل جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور ہلاک ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔