خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی

پشاور: ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی

پشاور:(ملت آن لائن) دیر کالونی میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکیل دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی کے قریب ایک موٹرسائیکل بھی موجود تھی اور ممکنہ طور پر دھماکے کے لئے موٹرسائیکل کی مدد لی گئی ہے۔