خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور کے انٹر بورڈ آفس میں آتشزدگی

پشاور:(آئی این پی) پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور آفس میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ آگ پر قابو پالیاگیا۔ ریسکیو1122 کے مطابق صبح سویرے اچانک بورڈ آفس میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122 کو طلب کیاگیا۔ اہلکاروں نے آدھا گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیاجبکہ عمارت کوبھی جزوی نقصان پہنچا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ گیس لیکیج بتائی گئی ہے۔