خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور کے فرسٹ کلاس کرکٹ آل راؤنڈر جانثار خان قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر امریکا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے

(ملت آن لائن)پشاور کے فرسٹ کلاس کرکٹ آل راؤنڈر جانثار خان قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر امریکا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے ۔جانثار اگلے ماہ سے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر راؤنڈ کھیلیں گے۔انہوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ٹیم کی جیت کے لئے ا چھا پرفارم کریں گے اور امریکی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک کوالیفائی کرنے میں ان کا بھی اہم کردار ہوگا۔ جانثار خان نے کہا کہ امریکی ٹیم کا حصہ بننے پر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے ۔ ‘میں پہلا پاکستانی ہوں جس نے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی اور امریکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بھی نمائندگی کر رہا ہوں۔ جانثار نے حالیہ امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ سیزن میں 83 میچز میں 3 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 74 وکٹیں حاصل کیں۔جانثار خان کا تعلق پشاور کے علاقے نوتھیا سے ہے۔ وہ پاکستان کی انڈر 15 اور 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔انہوں نے 1995 میں انڈر 15 ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا جبکہ 1998 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔تاہم قومی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر انہوں نے امریکا کا رخ کیا اور بہترین کارکردگی پر امریکا کی ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم میں شامل کرلیے گئے۔