خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کاسرچ آپریشن ‘18 افراد گرفتار

پشاور (ملت + آئی این پی) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ ۔۔۔(رانا)