خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: گاڑی پرفائرنگ سے2 افراد جاں بحق

پشاور(آئی این پی) جی ٹی روڈ پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور میں جی ٹی روڈ پر حاجی کیمپ اڈہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد ایک کار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 افراد راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جب کہ دیگر 2 زخمی افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی کار راولپنڈی سے آرہی تھی، جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے درجنوں کارتوس برآمد ہوئے ہی، ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ سابقہ دشمنی کی بنیاد پر کی گئی تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔