خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: گھر میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

پشاور: گھر میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

لاہور:(ًلت آن لائن)پشاور کے نواحی علاقہ پھندو میں ایک گھر میں گیس کا سیلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پھندو کے علاقے شہید آباد کے ایک گھر میں ہفتے کی صبح گیس سلینڈر کا دھماکا ہوا۔ سلینڈر پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے۔ حادثے کے زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔