خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور یونیورسٹی میں طلباء کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جاری

پشاور یونیورسٹی میں طلباء کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جاری
پشاور:(ملت آن لائن) پشاور یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کی جانب سے فیسوں میں اضافے، ہاسٹلز میں سہولیات کے فقدان اور ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کے خلاف ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ طلباء کی جانب سے جامعہ کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور فیسوں میں اضافہ واپس لینے سمیت دیگر مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء سے مذاکرات کرنے کیلئے کوئی بھی نمائندہ نہیں آیا۔طلباء کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافے سے ان کیلئے تعلیمی جاری رکھنا دشوار ہو گیا ہے، ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ دینے سے ان کے بجٹ پر اضافی بوجھ بن رہا ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تین دن گزرنے کے باوجود کوئی بھی نمائندہ طلباء سے مذاکرات کیلئے کیمپ نہیں آیا۔