خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور یونیورسٹی میں چارسدہ حملے کے بارے میں امن کانفرنس کا انعقاد

پشاور۔( اے پی پی )جامعہ باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردحملے کے حوالے سے پشاور یونیورسٹی کے پشتو میوزیم کلچر ہال میں امن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کا اہتمام کیاگیا ۔ واقعہ کے حوالے سے ڈاکومینٹری بھی پیش کی گئی اس کے علاوہ ڈاکٹر احمد علی عاجز نے نظم پیش کیا جس میں شہداء کو حراج تحسین پیش کی گئی ۔ اس موقع پر شہداء کے والدین بھی موجود تھے ۔شرکاء سے ناظم کیمپس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیگی ۔