خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور یونیورسٹی میں یو این کارنر کا افتتاح کردیاگیا

پشاور (ملت + اے پی پی) پشاور یونیورسٹی میں اقوام متحدہ کی طرف سے یو این کارنرکا افتتاح جامعہ کے سنٹرل لائبریری میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمدرسول جان نے کیا۔ سوئس ڈیویلپمنٹ کی نمائندہ ڈاکٹر سٹیفنی بری اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے یواین کارنر میں اقوام متحدہ کی طرف سے مختلف امور پر کیے جانے والے تحقیق کو جامعہ کے طلبہ کیلئے رکھاجائے گا تاکہ مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تدابیر اختیار کی جائے۔ اس موقع پر جامعہ کے کمیٹی روم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جامعہ میں بننے والے سیل فار فاٹا سٹڈیز کا جائزہ پیش کیاگیا، اس موقع پر یو این کے نمائندے نے کہاکہ فاٹا کا صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام یہاں کی تاریخ کا اہم موڑ ہوگا انہوں نے کہاکہ سوئس ایجنسی اور اقوام متحدہ ہرایسے اقدام کی حمایت کرے گی جو یہاں کے افرادکے امنگوں کے مطابق ہو۔ فاٹا سیل کے ڈائریکٹر حسین شہید سہروردی نے کہاکہ فاٹا کے انضمام کے حوالے سے سیل فارفاٹا سٹڈیز تحقیق کررہی ہے۔