خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور یونیورسٹی نے ایم کام فائنل کے نتائج کا اعلان کردیا

پشاور (ملت + اے پی پی) پشاور یونیورسٹی نے ایم کام فائنل کے نتائج کا اعلان کردیا مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی بھر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی نتائج کے مطابق ایم کام فائنل میں عمران اعجاز رول نمبر 9418 نے کل 1400 نمبروں میں سے 1113 نمبر حاصل کر کے یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے ۔ عادل حمید رول نمبر 8396 نے 1066 نمبر لے کر یون یورسٹی بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ٗ محمد کامران رول نمبر 8433 نے 1021 نمبر لے کر تیسری ٗ میر عابد حسین رول نمبر 8425 نے 1005 نمبر حاصل کر کے چوتھی جبکہ محمد جمیل رول نمبر 8432 نے 1002 نمبر حاصل کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کی اعزاز احمد نے 951 جبکہ سراج الاسلام نے 946 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی تمام ٹاپ ٹین پوزیشنز مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کے حصہ میں آئیں یونیورسٹی نتائج کے مطابق بی کام میں کل 540 طلباء نے امتحان دیا ٗ 476 طلباء کامیاب قرار پائے کامیابی کا نتاسب 88 فیصد رہا جبکہ مسلم کالج کے مجموعی نتائج 100 فیصد رہے۔