خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور یونیورسٹی نے 4 ریسرچ سکالرز کو 10 لاکھ روپے گرانٹ فراہم کر دی

پشاور۔21اکتوبر(ملت + اے پی پی )پشاور یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس کنفلیٹ سٹڈیز اور یو این ڈی پی کے مشترکہ پراجیکٹ پلیٹ فارم برائے امن و ترقی کے تحت امن و ترقی کے موضوع پر تحقیق کے لئے چار ریسرچ سکالرز کو مجموعی طور پر دس لاکھ گرانٹ فراہم کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیٹ سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد اور یو این ڈی پی کے مقصود خان بھی موجود تھے۔گرانٹ فراہمی کے بارے میں سکالرز کو کنٹریکٹ دینے کی تقریب جو کہ جامعہ پشاورمیں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان نے کنٹریکٹ دیئے۔ ریسرچ گرانٹ حاصل کرنے والوں مھں ڈاکٹر نور ثناء الدین ٗ ڈاکٹر جویریہ رضا ٗ عمران احمد اور بلال شاہ شالم ہیں۔