خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز

پشاور۔21اکتوبر(ملت + اے پی پی ) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے 28 نومبر کو ہونے والے سالانہ انتخابات کے لئے یونیورسٹی اساتذہ کی تنظیموں فرینڈز ٗ تنظیم اساتذہ ٗ پروگریسو اور آزاد گروپوں نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔