خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: 8 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

پشاور:(آئی این پی )پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب کی پیش گوئی کر تے ہوئے کے پی کے صوبے کے آٹھ اضلاع کو حساس قرار دے دیا۔ صوبے کے تمام دریاؤں پر پیمائشی آلات نصب اورمتعلقہ اداروں میں کنٹرول روم قائم کر دئے گئے ۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ممکنہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں کمی لانے کے لیے بھر پور حکمت علمی طے کر لی گئی ہے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ حساس اضلاع میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اضلاع میں پشارو، نوشہرہ، چارسدہ، ڈی آئی خان ،چترال، سوات، شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے تمام دریاوں پر پیمائشی آلات نصب کرکے متعلقہ اداروں میں کنٹرول روم بھی قائم کر دئے گئے ہیں۔ محکمہ آپیاشی کے مطابق دریا سوات کے نچلے اضلاع میں سیلاب کا دورانیہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے ،دریائے کابل، پشاور، نوشہر ہ اور چارسدہ میں سیلاب کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے، جبکہ دریا سندھ ڈی آئی خان میں سیلاب کا دورانیہ چھتیس سیاڑتالیس گھنٹے ہوگا۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کے زریعے صوبے کے تمام دریاوں کو نگرانی کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق رواں مون سون کی بارشیش جولائی سے شروع ہوگئی جوکہ ستمبر تک جاری رہیں گی۔