خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:3مبینہ خود کش بمباردستی بم پھٹنے سے ہلاک

پشاور:(آئی این پی ) پشاور میں 3مبینہ خود کش بمبار تخریب کاری کی کوشش کے دوران دستی بم پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ پشاورمیں تھانہ ریگی کی حدود سفید سنگ روڈ پرمہمند ایجنسی سے آئے ہوئے 3’دہشت گرد’ موٹرسائیکل پر سوار ہوکرکارروائی کرنے جارہے تھے کہ ان کے پاس موجود ایک ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو ‘دہشت گردوں ‘کی لاشوں کے قریب خودکش جیکٹس بھی ملیں،جسے بی ڈی یو نے ناکارہ بنا دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ،’دہشت گرد ‘مہمند ایجنسی سے پشاور آئے جہاں ایک سہولت کار ان سے ملا اور یہ تینوں خود کش جیکٹس پہنے کسی اہم ٹارگٹ کو نشانہ بنانے جا رہے تھے کہ دستی بم پھٹنے سے خود اپنے ہی ہاتھوں مارے گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔