خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ کے بیٹے نے بتایاکہ65 سالہ معشوق سلطانہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا اور پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ پشتو گلوکارہ نے کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کئے ۔پشتو گلوکاری کے لئے بے پناہ خدمات پر اور بہترین کارکردگی پرانہیں 1997ء میں ستارہ امتیاز بھی دیاگیا ۔انہوں نے اپنی آواز سے طویل عرصہ تک ہزاروں مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔