خبرنامہ خیبر پختونخوا

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے: جھگڑا

پشاور(آئی این پی ) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے پیر کے روزکوئٹہ میں سول ہسپتال میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ درد اور افسوس کا اظہار کیاہے۔گورنر نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہماری حکومت، سیکورٹی فورسز اور قوم کا عزم کمزور نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اس انتہائی انسانیت سوز اورظالمانہ اقدامات ہیں جن میں ملوث عناصر کوقانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔۔گورنر نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکی اور ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی بھی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔