خبرنامہ خیبر پختونخوا

پھندومیں گاڑی پر فائرنگ، افغان باپ بیٹا جاں بحق

پشاور: (آئی این پی) پولیس کے مطابق مولانا حضرت اپنی گاڑی میں اپنے بیٹے غلام حضرت اور اہلیہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ موٹر سائکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ مولانا حضرت کی اہلیہ زخمی ہو گئی ہیں۔ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔