خبرنامہ خیبر پختونخوا

پیرامیڈیکل سٹاف نے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی عدم منظوری کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیا

کرک (ملت + آئی این پی) پیرامیڈیکل درجہ چہارم ملازمین نے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی عدم منظوری کیخلاف 22نومبر کو جناح پارک میں جمع ہوکر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا جب تک ملازمین کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری نہیں دی جاتی اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ ، دیگر ملازمین نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل درجہ چہارم ملازمین کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے صوبائی صدر بنی آمین ، صوبائی چےئرمین فیض علی شاہ ، ضلعی صدر پیرامیڈیکل درجہ چہارم اسلم خٹک ، مرکزی چےئرمین کوارڈنیشن میاں اسلم خٹک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باقی تمام ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس منظور ہوچکے ہیں مگر صرف کلاس فور ملازمین کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ سرکاریا داروں میں کلاس فور ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر ان ملازمین نے ہڑتال کردی تو پورا صوبہ جام ہوجائیگا مقررین کا مزید کہنا تھا کہ 22نومبر کو پورے صوبے سے ملازمین جناح پارک میں جمع ہونگے جہاں سے اسمبلی تک پیدل مارچ اور بعدازاں دھرنا دیا جائیگا اور اس وقت تک دھرنا جاری رہیگا جب تک درجہ چہارم ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس منظور نہیں کیا جاتا مقررین نے تمام شرکاء4 کو ہدایت دی کہ 22نومبر کو اپنے ساتھ خوراک اور بستر یں بھی ساتھ لائیں کیونکہ دھرنا طویل بھی ہوسکتا ہے۔