خبرنامہ خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی ایم این اے کا ساتھی کیخلاف عمران خان کوخط

پی ٹی آئی ایم این اے کا ساتھی کیخلاف عمران خان کوخط
پشاور:(ملت آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں سولہ سالہ لڑکی کی سرعام تذلیل کے معاملے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف داور کنڈی نے علی امین گنڈا پور سے وزرات لے کرسخت کاررووائی کا مطالبہ کردیا تحریک انصاف کے ایم این اے داور کنڈی نے پندرہ روزقبل ڈی آئی خان میں لڑکی کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھمانے کے معاملے میں الزامات کی زد میں آنے والے وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ داور کنڈی نے اس حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ دیا خط کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پورکے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے ، عمران خان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کہیں کہ علی امین سے وزارت واپس لے کر معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ علی امین پور نے ملوث ملزمان کی بھرپور سرپرستی کرتے ہوئے انہیں مالی مدد بھی فراہم کی۔ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ داور کنڈی نےمتاثرہ لڑکی کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی جس میں اہلخانہ کی جانب سے معاملے میں علی امین گنڈا پور کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی