خبرنامہ خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی ضلع مردان نے (پارٹی بچاؤ )تحریک کا اعلان کردیا

تخت بھائی (ملت + آئی این پی) پی ٹی آئی ضلع مردان نے (پارٹی بچاؤ) تحریک کا اعلان کردیا۔ دوارکان صوبائی اسمبلی نے تحریک کی حمایت کا اعلان ۔ پی کے 26میں ندیم شاہ گروپ کا پلڑہ بھاری ہوگیا ۔ کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی تک چین سے نہیں بھیٹینگے ۔ ورکر کنونشن میں اعلان ۔ اس سلسلے میں گذشتہ شام تخت بھائی میں ندیم شاہ ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پی کے 26کے زیر اہتمام ایک بڑی ورکرز کنوشن منعقد ہوا۔ جس سے صوبائی کلچر اور پارلیمانی سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی زاہد درانی ، رکن صوبائی اسمبلی عبید خان مایار ، تحریک انصاف پشاور ریجن کے سابق سیکرٹری ندیم شاہ ایڈوکیٹ ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شاہد سراج ، تحصیل کونسل تخت بھائی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حامد علی خان ، سابقہ پشاور ریجن یوتھ سیکرٹری سیّد عدنان باچہ ، یوسی دامن کوہ کے صدر الطاف ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری شہزاد حسین ، یوسی شیرگڑھ سابقہ صدر حنیف خان ، یوسی گوجر گڑھی کے صدر ملک عبداللہ ، یوتھ کونسلر کوٹ جھونگڑہ فواد خان ، واجد علی ، حاجی نذیر ، حاجی فرازکے علاوہکثیر تعداد میں پارٹی ورکروں نے شرکت کی ۔ مقررین نے کہا کہ ضلع مردان میں تحریک انصاف کے بعض ارکان صوبائی اسمبلی نے کرپشن کاجو انتہا کر دیا ہے ہمارے بار بار احتجاج کے باوجود پارٹی کے ہائی کمان ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کو بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کرکے کئی مہینوں تک جیل کی صلاحوں کے پیچھے رکھا تھا۔ ہمارے کئی ثبوت دکھانے کے باوجودکرپٹ ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کوئی کاروائی تک نہیں کی جو عمران خان کے ویژن کے نفی کر تا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے ضلع مردان میں تحریک انصاف میں کرپٹ عناصر کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے ۔ جو پورے صوبے میں پھیل جائے گی۔ پی ٹی آئی میں کرپٹ عناصر کے خلاف مرتے دم تک اپنی جدوجہد جاری رکھینگے اور کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائے گے ۔ انہوں نے تمام ورکروں سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ اس تحریک میں شامل ہوجاؤ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے گذشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کو کرپشن ختم کرنے اور عوام کو انصاف دلانے کے لئے ووٹ دیا تھا۔ لیکن اب معاملہ الٹا چل رہا ہے ۔