خبرنامہ خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی کی خاتون رکن پر تشدد

پشاور: (ملت+اے پی پی) ضلع کونسل ہال پشاور میں پی ٹی آئی کی خواتین ممبرز کی ناظم اعلیٰ کے خلاف میٹنگ جاری تھی کہ اس دوران ضلع ناظم محمد عاصم خان اور ضلعی ممبر نور ولی سمیت دیگر ممبران آ گئے۔ ضلع ناظم نے خاتون ممبر کلثوم بی بی کے تحفظات سنے اور چلے گئے جبکہ دیگر پی ٹی آئی کے ممبران خاتون ممبر کو منانے کے لئے موجود رہے۔ کلثوم بی بی کے مطابق جس وقت ناظم اعلیٰ عاصم خان گئے تو پی ٹی آئی کے ضلعی ممبر نور ولی نے ان پر مبینہ تشدد کیا۔ واقعے کے بعد تمام ناظمین پہنچے جنہوں نے واقعے کی مذمت کی جبکہ ضلع ناظم عاصم نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔