خبرنامہ خیبر پختونخوا

پی ڈی ایم اے نےطوفانی بارش سےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی

پشاور: (آئی این پی )پی ڈی ایم اے نے طوفانی آندھی اور بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گیارہ افراد جاں بحق اور ستر افراد زخمی ہوئے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز قدرتی آفت سے مجموعی طور پر گیارہ افراد جاں بحق اور ستر افراد زخمی ہوئے جن میں ضلع پشاور میں چھ مردان بنوں دو دو اور نوشہرہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پشاور کے سینتالیس، بنوں میں تیرہ چارسدہ اور مردان میں چار چار افراد شامل ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے نے مالی نقصانات کا جائزہ لینے کے لیئے سروے کا کام بھی شروع کر دیاہے۔