خبرنامہ خیبر پختونخوا

پی کے 28کے گیس منصوبے سے عوام کی تقدیر بدل جائیگی‘حاجی سکندر حیات خان

پی کے 28کے گیس منصوبے سے عوام کی تقدیر بدل جائیگی‘حاجی سکندر
مردان: (ملت آن لائن)مسلم لیگ(ن) تحصیل کاٹلنگ کے صدر حاجی سکندر حیات خان اور جی ایس حاجی فضل رازق خان نے کہاہے کہ پی کے 28کے گیس منصوبے سے عوام کی تقدیر بدل جائیگی ‘کامیاب جلسے نے ثابت کیاکہ عوامی مسائل کے حل اور سوسائٹی کی ترقی چاہتے ہیں‘ میگاپراجیکٹ سے مسلم لیگ(ن) سیاسی طورپر مزید مستحکم ہوگی‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلنگ مردان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ملک کے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی وخوشحالی آئیگی اور عوام ان منصوبوں سے مستفید ہونگے۔