خبرنامہ خیبر پختونخوا

پی کے 8پشاورکےضمنی انتخابات کی رپورٹ بھجوادی

پشاور (آئی این پی) ضلعی الیکشن کمشنر پشاورنے پی کے 8پشاور کے ضمنی انتخابات کی رپورٹ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دی،پی کے 8 کا ضمنی انتخاب پرامن قرار اورالیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ ہفتہ کوضلعی الیکشن کمشنر کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ پی کے 8 کا ضمنی انتخاب پرامن طور پر ہوا، ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر تمام حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر نوٹس جاری کیا گیا، عمران خان کو تیرہ مئی کو دن گیارہ بجے طلب کیا گیا تھاتاہم عمران خان طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے